Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کیلئے آدھار لازم

ٹرین ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کیلئے آدھار لازم

نئی دہلی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز کی جانب سے بہت جلد آدھار پر مبنی آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا تاکہ ٹکٹوں کو بھاری مقدار میں بکنگ کرکے غیر ضروری قلت پیدا کرنے کی کوششوں کو روکا جاسکے ۔ دھوکہ بازی کے ذریعہ ٹکٹوں کی بکنگ کو روکنے اور تلبیسی شخصی کے ذریعہ ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ہی آدھار پر مبنی ٹکٹ بکنگ نظام شروع کیا جائے گا ۔ یکم اپریل سے ٹرین ٹکٹوں میں رعایت سے استفادہ کرنے کے لئے سینئر سٹیزنس کو بھی آدھار نمبر دینا لازمی ہوگا ۔ اس کے لئے 3 ماہ تک آزمائشی مشق کی جائے گی ۔ نئے بزنس پلان 2017-18 کے مطابق وزیر ریلوے سریش پربھو نے 27 آدھار پر مبنی ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ اس طرح ریلوے 6000 پوائنٹ آف سیل مشینوں کی تنصیب کے ذریعہ اور 1000 آٹو میٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینوں کو ملک بھر میں نصب کرکے کیاش بس ٹکٹنگ کا سسٹم بھی شروع کرے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT