Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / ٹرین پر بم حملہ، ایک مسافر ہلاک

ٹرین پر بم حملہ، ایک مسافر ہلاک

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین پر راکٹ کے ذریعہ کئے گئے بم دھماکہ میں ایک فرد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس جس وقت بختیار آباد پہنچی اس وقت راکٹ کے ذریعہ نامعلوم شورش پسندوں نے ایک بم ٹرین پر پھینکا۔ ٹرین کی منزل مقصود کوئٹہ تھی۔ ایک پولیس آفیسر نے بھی ایک مسافر کے ہلاک اور دیگر پانچ کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔ اسی وقت وہاں نیم فوجی دستے اور پولیس بھی پہنچ گئی اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ بلوچستان میںٹرینوں پر حملہ معمول کی بات ہے جہاں بلوچ نیشنلسٹس ملک کے قدرتی وسائل پر زائد کنٹرول کے خواہاں ہیں۔ گذشتہ سال نومبر میں راولپنڈی جانے والی ایک ٹرین کی پٹری پر بھی بم رکھا گیا تھا جس کے دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے اب تک کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے ٹرین پر کئے گئے بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اس کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT