Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ٹرین کا اقل ترین کرایہ دُگنا

ٹرین کا اقل ترین کرایہ دُگنا

نئی دہلی۔17 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مسافر ٹرین کا اقل ترین کرایہ 5روپئے سے 10 روپئے کردیا گیا ہے ۔ ریلوے نے اقل ترین کرایہ میں مضافاتی ٹرینوں کیلئے بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 20 نومبر سے 10 روپئے ہوجائے گی اس لئے سفر کرایہ کے ٹکٹ اور پلیٹ فارم ٹکٹ میں یکسانیت پیدا کی جارہی ہے ۔ پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت پر نظرثانی کرکے اسے جاریہ سال اپریل سے پانچ روپئے سے 10 روپئے کردیا گیا تھا ۔ یہ تجویز ریلوے بجٹ میں شامل کی گئی تھی ۔ اس کا مقصد پلیٹ فارم پر ہجوم کا انسداد تھا ، تاہم اعتراض کا امکان ہے کہ مسافر اقل ترین سفر کا ٹکٹ خریدکر پلیٹ فارم پر بیٹھ جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT