Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ٹرین کی خالی بوگی کو آگ لگانے کی کوشش ناکام

ٹرین کی خالی بوگی کو آگ لگانے کی کوشش ناکام

کولھا پور( مہاراشٹرا )۔/8 ڈسمبر، (سیاست ڈاٹ کام ) احتجاجیوں کے ایک گروپ نے کولھا پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے ایک خالی بوگی کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ ریلوے پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مہاراشٹرا اکسپریس کی صفائی کیلئے کل شم 7بجے یہاں پبٹ لائن پر ٹہرایا گیا تھا تقریباً 10تا15 افراد کے ایک گروپ نے مراہٹا برادری کیلئے ریزرویشن کے فیصلہ میں تاخیر کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے ہینڈ بلز ( پمفلٹ ) پھینکے اور ایک بوگی کے اندر کیروسین چھڑک دیا اور قریب میں واقع سوکھی گھاس کو آگ لگادی۔ تاہم ایک مسافر نے آگ کو دیکھ کر متعلقہ حکام کو یہ اطلاع دی جس کے ساتھ ریلوے عہدیدار اور پولیس نے وہاں پہنچ کر آگ بجھادی۔ دریں اثناء احتجاجی گروپ فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر میناسکریتو کی شکایت پر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT