Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین کی زد میں آکر معمر خاتون ہلاک

ٹرین کی زد میں آکر معمر خاتون ہلاک

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 79 سالہ لکشمی بائی جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ اننت پور ضلع کے ساکن بائیدیا ناتھ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ روز اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ حیدرآباد آئی تھی اور کل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پلیٹ فارم نمبر ایک سے پلیٹ فارم نمبر 2 پر جارہی تھی کہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT