ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانوں کا شکار دو افراد نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سکندرآباد اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 29 سالہ سرینواس جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کندن پلی علاقے میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانوں سے تنگ آکر کل چرلہ پلی اور گھٹکیسر کے درمیان ریلوے ٹرین پر خودکشی کرلی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ گنگایا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ محبوب نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے کل بھرت نگر کے علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔