Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریپل آئی ٹی کالج باسر میں اہل طلبہ کی فہرست کا اعلان

ٹریپل آئی ٹی کالج باسر میں اہل طلبہ کی فہرست کا اعلان

سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرکے داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد 70 فیصد
حیدرآباد ۔ 12 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے باسر (ضلع عادل آباد) میں واقع ’’ٹریپل آئی ٹی

(IIIT) ‘‘ کالج میں سال 2016-2017 کے لئے داخلوں کے سلسلہ میںاہل طلبا و طالبات کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ۔ وائس چانسلر آر جی یو کے ٹی (راجیو گاندھی یونیورسٹی آف کالج ٹیکنالوجی) پروفیسر ستیہ نارائینا نے اہل طلبا و طالبات کی فہرست جاری کی ۔ اور اس فہرست کا کالج کے ویب سائیٹ (RGUKT.AC.IN) پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کالج میں داخلوں کے لئے جملہ 936 طلبا کے منجملہ طلباء کا اوسط 47 فیصد اور طالبات کا اوسط 53 فیصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری مدارس میں تعلیم حاصل کر کے (IIIT) آئی آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا کا اوسط (70) فیصد اور خانگی مدارس اور سرکاری اقامتی مدارس میں تعلیم حاصل کر کے منتخب ہونے والے طلبا کا اوسط 30 فیصد رہا ۔ پروفیسر ستیہ نارائینا نے بتایا کہ ضلع واری اساس پر منتخب ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد کے مطابق ضلع ورنگل سے 273 ‘ ضلع کریم نگر سے 151 ضلع محبوب نگر سے 91 ضلع میدک سے 77 ‘ ضلع نظام آباد سے 73 ضلع نلگنڈہ سے 63 ‘ ضلع کھمم سے 61 ضلع رنگاریڈی سے 54 ضلع عادل آباد سے 46 اور شہر حیدرآباد سے 6 کے علاوہ دیگر مقامات کے 42 طلبا و طالبات شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ جولائی کی 2 اور 3 تاریخ ان منتخبہ امیدواروں کی کونسلنگ منعقد ہوگی ۔ جبکہ این سی سی اور جسمانی معذور طلبا کے لئے 4 ؍ جولائی اور اسپورٹسمین طلبا کے لئے 5 جولائی کو کونسلنگ منعقد کی جائیگی ۔ 15  جولائی سے ایس آئی آئی آئی ٹی کالج میں کلاسیس کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT