Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹریڈ لائسنس کی تجدید میں لاپرواہی کے خلاف انتباہ : کمشنر بلدیہ

ٹریڈ لائسنس کی تجدید میں لاپرواہی کے خلاف انتباہ : کمشنر بلدیہ

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ٹریڈ لائیسنس کی تجدید میں لاپرواہی کے خلاف بلدی کمشنر نے سخت اقدامات کا انتباہ دیا ہے ۔ کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج اپنے بیان میں بتایا کہ یکم مئی سے لائیسنس کی تجدید پر 25 تا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ 30 اپریل سے قبل اپنے تجارتی اداروں کے ٹریڈ لائیسنس کو تجدید ( لائسنس رینول ) کروالیں ۔ بصورت دیگر یکم مئی سے 30 جون کے درمیان ٹریڈ لائینس کی تجدید پر 25 فیصد جرمانہ اور یکم جولائی کے بعد سے جرمانہ کی حد 50 فیصد کردی جائے گی ۔ انہوں نے سال 2016-17 کے لائسنس رینول کیلئے جرمانوں سے بچنے جاریہ ماہ کے 30 تک تجدید کروالینے کا مشورہ دیا ۔

جوبلی ہلز میں ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ایک ساتھی کو دوسرے ساتھی سے قرض دلانا تیسرے ساتھی کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ بھگوان نامی شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا ۔ بھگوان نے اپنے ایک ساتھی چکرم کو دوسرے ساتھی بھاسکر سے قرض دلایا تھا ۔ تاہم چکرم نے بھاسکر کو چکمہ دے دیا اور قرض کی رقم ادا نہیں کر رہا تھا ۔ چکرم کی جانب سے رقم نہ دینے پر بھاسکر نے بھگوان پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT