Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی سے کمسن لڑکا زخمی

ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی سے کمسن لڑکا زخمی

کوبیر ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل میں ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی سے کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستقر کوبیر کا ساکن وسنت نامی شخص ٹی وی ایس شورم سے نیا ٹریکٹر خریدکر کوبیر کل شام گھر لایا ۔ صبح 10 بجے نئے ٹریکٹر پر سوار اپنے ہمراہ کمسن چھ سالہ بیٹے کو لیکر کوبیر پولیس اسٹیشن کے روبرو وٹھل منڈر کے سامنے ٹریکٹر ٹھہرا کر مندر میں چلا گیا ۔ اس اثنا میں ڈرائیو رکا لڑکا جو ٹریکٹر پر بیٹھا تھا اس لڑکے نے چاجی دیکر اسٹارٹ کردیا ۔ اچانک ٹریکٹر تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر مندر کی دیوار سے ٹکرائی سے کمسن لڑکا ٹریکٹر کے ٹائر کے نیچے آگیا ۔ پولیس جوانوں نے زخمی لڑکے کو بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ بعدازاں کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے اس ڈرائیور باپ کو لاپرواہی کے جرم میں اس کے خلاف کیس درج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT