Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ رینکنگ، یونس کی چوتھی پوزیشن برقرار

ٹسٹ رینکنگ، یونس کی چوتھی پوزیشن برقرار

دبئی، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 844 پوائٹس کے ساتھ دوسرے، کین ولیمسن 841 پوائٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستانی اسٹار یونس خان 832 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ پانچویں، اے بی ڈی ویلیرز چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، آڈم ووجز آٹھویں، اجنکیا رہانے نویں اور السٹیر کک کی دسویں پوزیشن ہے۔ کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق آئی سی سی ٹاپ 10 رینکنگ سے باہر نکل گئے ہیں۔ اب اُن کی 744 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں جبکہ اظہر علی کی 733 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن ہے۔

TOPPOPULARRECENT