Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ رینکنگ : انڈیا اور اشوین کا دوسرا نمبر

ٹسٹ رینکنگ : انڈیا اور اشوین کا دوسرا نمبر

دبئی ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے تازہ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ تیسرے مقام پر پاکستان کے ساتھ فرق بہت کم رہ گیا ہے۔ روی چندرن اشوین نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور بولنگ میں دوسرا مقام پایا ہے۔ انگلینڈ وطن میں پاکستان کے ساتھ چار ٹسٹ کی سیریز کھیلنے والا ہے۔ پاکستان جو محض ایک پوائنٹ کے فرق سے پیچھے ہے، اگر یہ سیریز 2-1 یا 3-1 سے جیت جائے تو انڈیا کی جگہ دوسری پوزیشن پالے گا۔ انڈیا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پوائنٹس میں معمولی فرق پایا جاتا ہے جو میزبان انگلش ٹیم اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ سیریز سے قبل متعدد دلچسپ ممکنہ صورتیں پیش کرتا ہے۔ پاکستان کو رینکنگس میں ٹاپ پوزیشن تک پہنچ جانے کا موقع بھی ہے جہاں موجودہ عالمی نمبر 1 آسٹریلیا موجود ہے، لیکن اس کیلئے پاکستان کو سیریز 3-0 یا بہتر اسکورلائن کے ساتھ جیتنا پڑے گا۔ اگر انگلینڈ 2-0 یا 3-1 سے سیریز جیتے تو انڈیا کے ساتھ مساوی 112 پوائنٹس پر ہوگا۔ اس دوران ہندوستان کو بھی درجہ بندی میں برقراری کا موقع دستیاب رہے گا کیونکہ ویسٹ انڈیز میں ٹسٹ سیریز انگلینڈ۔ پاکستان سیریز کے ایک ہفتے بعد ختم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT