Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ رینکنگ میں اشوین کا پہلا مقام برقرار

ٹسٹ رینکنگ میں اشوین کا پہلا مقام برقرار

دوبئی، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روی چندرن اشوین نے آئی سی سی کی آج جاری کردہ تازہ ٹسٹ درجہ بندی میں اپنی ٹاپ آل راؤنڈرس کی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ اسی فہرست میں رویندر جڈیجہ  ایک مقام بڑھکر پانچویں پوزیشن پر پہونچ گئے ہیں۔ تاہم ٹاپ 10 بیٹسمینوں کے چارٹ میں کسی بھی ہندوستانی کو کوئی مقام نہیں مل سکا جبکہ بولروں کی فہرست میں اشوین (دوسرا ) اور جڈیجہ (آٹھواں) ملک کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹسٹ بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن سے اب صرف دو مقامات دور رہ گئے ہیں۔ یہ فہرست میں حالیہ ڈونیڈن اور ہوبارٹ ٹسٹ کے اختتام کے بعد جاری کی گئی ہیں ۔ ولیمسن تیسرے مقام پر آگئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرس سے محض تین پوائنٹس دور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT