Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ میچ چار دن تک محدود کرنے کی تجویز

ٹسٹ میچ چار دن تک محدود کرنے کی تجویز

آکلینڈ ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ٹسٹ کرکٹ میں ڈے نائٹ میچ کے انقلابی قدم کو جاری رکھتے ہوئے ٹسٹ میچوں کو چار دن تک محدود اور دو ڈویڑن کی کرکٹ متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔  ٹوئنٹی20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد سے کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ میں شائقین کی دلچسپی ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے تاہم گزشتہ سال ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ متعارف کروائے جانے کے بعد ٹسٹ کرکٹ کو نئی زندگی ملنے کا امکان ہے جہاں دنیا بھر میں اس نئے طرز کی کرکٹ کو کافی سراہا گیا ہے۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ٹسٹ کرکٹ کو موجودہ فارمیٹ تک محدود کرنے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں جدت لانا ہو گی۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ کو چار روز تک محدود کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اس سے کھلاڑیوں پر زیادہ میچز کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ٹسٹ کرکٹ کو چار دن تک محدود کرنے کا منصوبہ پہلی مرتبہ سابق آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے دیا تھا اور اب سابق لیگ اسپنر شین وارن اور گریگ چیپل کے ہمراہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز بھی اس سوچ کے حامی ہیں۔ وائٹ نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اگر آپ تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلتے ہیں تو یہ چار ہفتوں پر محیط ہو گی جو ایک طویل عرصہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اگر چار روزہ ٹسٹ میچز کی سیریز کھیلی جاتی ہے تو وہ تین ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی جس سے ایک ہفتہ بچ جائے گا۔

ریو اولمپک میں چین کے 416 رکنی دستہ کی شرکت
بیجنگ ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپک گیمز میں چین کا 416 رکنی دستہ شرکت کرے گا جس میں35 اولمپک چیمپئن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائی ڑین ہوا نے کہا کہ یہ چین کی طرف سے سمندر پار بھیجا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اولمپک دستہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دستہ میں 29غیر ملکی کوچز بھی موجود ہیں۔ چودہ سالہ آئی ین ہن دو سومیٹرز فری اسٹائل اور 4×200 میٹرزفری ا سٹائل ریلے میں شریک ہوں گی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT