Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ میں چوتھی وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم

ٹسٹ میں چوتھی وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم

ہوبارٹ۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی وکٹ کی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوبارٹ میں پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن لنچ سے قبل ایڈم ووجز اور شان مارش نے 449 رنز بنا کر 6 سال قبل کراچی میں قائم ہونے والا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو سری لنکا کے جئے وردھنے اور سمارا ویرا نے پاکستان کے خلاف 437 رنز کی ساجھے داری کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جسے اب ووجز اور مارش نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ووجز 269 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارش نے 182 رنز سکور کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT