Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹسٹ ڈرا کرانا بھی ہمیں آتا ہے : کوہلی

ٹسٹ ڈرا کرانا بھی ہمیں آتا ہے : کوہلی

راجکوٹ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ ناقدین اب اُن کی ٹیم پر تنقید نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ٹسٹ میچ کس طرح ڈرا کرایا جاتا ہے ۔ویراٹ نے کہاکہ کم سے کم ہمیں یہ پتہ چلا کہ میچ کس طرح ڈرا کرائے جاتے ہیں۔اس سے پہلے کچھ لوگ یقینی طور پر اس کے بارے میں مشکوک رہے ہوں گے کہ کیا ہماری ٹیم جانتی ہے کہ میچ ڈرا کس طرح کرنے ہیں۔ ’’ہم نے یا تو میچ جیتے ہیں یا ہم نے میچ گنوائے ہیں۔‘‘کپتان نے کہا: ’’میں نے (رویندر) جڈیجا سے کہا تھا کہ ہمارے پاس اپنے کھیل کو بہتر کرنے کا یہ اچھا موقع ہے ۔ہو سکتا ہے مستقبل میں ہمیں پھر سے ایسی حالت کا سامنا کرنا پڑے ۔اس لئے ہمیں اب پتہ چل گیا ہے کہ میچ کو کس طرح اپنی طرف کرانا ہے ۔وراٹ نے کہاکہ اس سے یہ جاننے کا موقع کہ ایسی حالت میں ہمیں کس طرح کھیلنا ہے ۔اس میچ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔جب آپ دباؤ میں ہوتے ہیں تو آپ کو ٹیم کو ضرورت کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے ۔ویراٹ نے جڈیجا کے علاوہ روی چندرن اشوین کی بھی تعریف کی جنہوں نے پہلی اننگز میں شاندار 70 رنز بنائے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اشوین اور جڈیجا نے اچھی بلے بازی کی جس کی بدولت ہم مشکل حالت سے باہر نکل سکے ۔ٹیم میں پانچ گیند بازوں کو کھلانے کے بارے میں وراٹ نے کہاکہ پچ پر زیادہ گھاس دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT