Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ٹلرسن کا آئندہ ہفتہ دورۂ ایشیاء

ٹلرسن کا آئندہ ہفتہ دورۂ ایشیاء

واشنگٹن،8مارچ(رائٹر)امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے تحت جاپان،جنوبی ایشیا اور چین کے دورے پر جائیں گے ۔مسٹر ٹلرسن اس دوران شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور علاقے میں امریکی اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کے موضوع پر ان ملکوں کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر ٹلرسن اس دوران 15مارچ کو جاپان،17مارچ کو جنوبی کوریا اور 18اور 19مارچ کو چین کا دورہ کریں گے ۔ یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ حال ہی میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور ملائشیا میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے بعد تنازعہ کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے بار بار میزائل تجربہ کیلئے شمالی کوریا پر پابندی اور سخت کرنے کی بات کہی تھی۔مسٹر ٹرمپ کے حامی پیونگیانگ کے میزائل اور نیوکلیئر تجربے پر روک لگانے کے لئے کوشاںہیں۔

 

فرانسسکو امریکہ کے سالیسٹر جنرل نامزد
واشنگٹن۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے وکیل نوئل فرانسسکو کو ملک کا اعلی ترین وکیل سالیسٹر جنرل نامزد کیا ہے ۔فرانسسکو اس عہدے پر قائم مقام کے طور پر کام کررہے تھے ۔وہ سپریم کورٹ میں تین مشہور مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں۔وہ 2001 ء سے 2003 ء کے درمیان وائٹ ہاؤس کے وکیل رہ چکے ہیں۔ جبکہ 2003 ء سے 2005 ء کے درمیان محکمہ انصاف کے دفتر میں بھی کام کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT