Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ٹلرسن کا ایران نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کے اشارے سے انکار

ٹلرسن کا ایران نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کے اشارے سے انکار

بون،17فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج کہا کہ انہوں نے فرانس کے وزیرخارجہ جین مارک آیرولٹ کو ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا جس سے یہ پتہ چلے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کو ختم کرنا چاہتاہے ۔مسٹر ٹلرسن نے ارجینٹنا کے وزیرخارجہ سے ملنے سے پہلے اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا،”میں نے اس بارے میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے ۔”مسٹر ٹلرسن نے یہ جواب فرانس کے وزیرخارجہ آیرولٹ کے بارے میں ذکر کئے جانے کے ردعمل کے طورپر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہوکہ واشنگٹن ایران کے ساتھ نیوکلیئر قرار داد سے چھٹکارہ پانا چاہتا ہے ۔واضح رہیکہ  فرانس کے وزیرخارجہ نے امریکہ کے وزیرخارجہ ٹلرسن سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے کل کہا تھا کہ ایران کے جوہری معاہدے کے سلسلے میں اتحاد کے دونوں رکنوں کے درمیان رائے میں واضح فرق ہے اور امریکہ اس معاہدے کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT