Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ٹلرسن کی مونٹی نیگرو کو ناٹو میں شامل کرنے کی درخواست

ٹلرسن کی مونٹی نیگرو کو ناٹو میں شامل کرنے کی درخواست

واشنگٹن۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے امریکی سینیٹ کے رہنماؤں سے مونٹی نیگرو کو شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (ناٹو) اتحاد میں نئے رکن کے طور پر منظوری پر زور دینے کے لئے مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے ۔مسٹر ٹلرسن نے یہ خط سات مارچ کو لکھا تھا جو آج سامنے آیا ہے ۔ اس میں ٹلرسن نے دلیل دی کہ اتحاد میں مونٹی نیگرو کی رکنیت سے اپنے ہمسایوں میں انضمام، جمہوری اصلاحات، کاروبار، سلامتی اور استحکام کوقوت ملے گی۔روس نے شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم میں کسی بھی توسیع کی مخالفت کی ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ان کی ریپبلکن پارٹی ٹرمپ کے بہتر تعلقات کی خواہش کے باوجود روس کے خلاف کھڑے ہوں گے ۔ٹلرسن نے اگلے ماہ ناٹو کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے ہٹنے کا منصوبہ بنایا ہے تا کہ وہ چین کے صدر کے دورے کے پیش نظر وہ یہاں موجود رہ سکے اور بعد میں اپریل میں روس کے دورہ کا منصوبہ بنا سکیں۔ انتظامیہ نے ملاقات کے لئے نئی تاریخیں تجویز کی ہیں جو کہ بروسلز میں 5 اور 6 اپریل کو مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT