Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹماٹر اور پیاز کی اونے پونے فروخت

ٹماٹر اور پیاز کی اونے پونے فروخت

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) بازار کا اصول یہی ہے کہ سپلائی طلب سے بڑھ جائے تو قیمتیں کم ہوجاتی ہیں۔ اس وقت بازار اور منڈی میں ٹماٹر اور پیاز امنڈ آئے ہیں۔ نتیجہ میں ان کی اونے پونے فروخت ہورہی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہیکہ ٹماٹر اور پیاز کے بیوپاریوں کو منافع سے زیادہ مال فروخت ہونے کی فکر ہے۔ کسان شہر میں ٹماٹر 60 روپئے میں بیس کیلو گرام کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔ ایسے میں خریدار کو دام چکاتے ہوئے شرم آرہی ہے کیونکہ سستے دام زیادہ مقدار میں خریداری سے اسے اسٹور رکھنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ ریتو بازاروں اور منڈیوں میں کسانوں نے ٹماٹر اور پیاز انڈیل دیئے ہیں۔ ان کی فروخت ایک مسئلہ ہے۔ بیوپاریوں نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے پیاز کی قیمت کا تعین کر رکھا ہے۔ تقریباً ایک سال قبل پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی تھی۔ ایک مرحلہ پر پیاز کی قیمت تقریباً ایک سو روپئے فی کیلو ہوگئی تھی۔ اب پیاز 4 روپئے فی کیلو بک رہی ہے۔ سال تمام میں عام طور پر پیاز کی قیمت بیس روپئے فی کیلو گرام رہی ہے۔ حکومت نے پہل کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہیکہ وہ پیاز 12 روپئے فی کیلو گرام کے نرخ پر فروخت کریں۔ اس طرح قیمتوں میں استحکام کی کوشش ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT