Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ٹماٹر دہلی میں 100 روپئے کیلو

ٹماٹر دہلی میں 100 روپئے کیلو

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹماٹر کی قیمتیں قومی دارالحکومت کی منڈی میں بڑھ کر لگ بھگ 100 روپئے فی کیلو ہوچکی ہیں کیونکہ اس کی پیداوار والی بڑی ریاستوں سے سپلائی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوگئی ہے۔ مدر ڈیری کی جانب سے ٹماٹر یہاں 96 روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے، جس کے 300 ریٹیل اسٹورس ’سفل‘ ہیں۔ آن لائن گراسری پلیٹ فارم جیسے بگ باسکٹ اور گرافرس کی طرف سے یہ کلیدی سرکاری تقریباً 100 روپئے فی کیلو پیش کی جارہی ہے۔ مقامی بیوپاری ٹماٹر 80 تا 100 روپئے فی کیلو فروخت کررہے ہیں۔ جون کی شروعات سے ٹماٹر کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دہلی ۔ قومی دارالحکومت ریجن کی مارکٹ میں اس وقت یہ ترکاری 25 روپئے فی کیلو گرام فروخت ہورہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT