Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹماٹر نے چہرے لال کردیئے اب پیاز کی قیمتوں سے آنکھوں میں آنسو

ٹماٹر نے چہرے لال کردیئے اب پیاز کی قیمتوں سے آنکھوں میں آنسو

شہر میں آئندہ چند دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ

حیدرآباد 12اگست(سیاست نیوز) ٹماٹر کی بڑھی ہوئی قیمتوں نے عوام کے چہرے لال کردیئے تھے لیکن اب پیاز کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی آنکھوں میں آنسوآجائیں گے ۔تاجرین کا ماننا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ تلنگانہ کی اہم مارکٹس کو پیازکی سپلائی کی کمی فصل کی پیداوار میں روز بروز گھٹنے اوردیگر بازاروں میں طلب میں اضافہ کے سبب ہوئی ہے ۔ اندرو ن ایک ہفتہ باورچی خانہ کی اس لازمی شئے کی قیمت میں فی کیلو 10-15روپئے اضافہ کا خدشہ ہے ۔ اس طرح پیا زکی قیمت 40روپئے فی کیلو تک جاپہنچے گی ۔اطلاعات
کے مطابق آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے علاوہ مہاراشٹر میں پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب کسان حیدرآباد کے بجائے اپنے علاقوں کے بازاروں میں ہی پیا ز کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔عموما پیا زکا سیز ن ستمبر میں ہوتا ہے اور یہ نومبر تک جاری رہتا ہے ۔ اس سیزن کے دوران تلنگانہ کو عموما محبوب نگر اور کرنول سے پیاز حاصل ہوتی ہے جبکہ نومبر سے مہاراشٹرسے اس کو پیاز حاصل ہوتی ہے ۔پیداوار میں کمی کے سبب پیاز کی قیمتوں میں نومبر میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد،ناسک ، احمد نگر ،کرناٹک کے کولار اور آندھراپردیش کے کسان عموما شہر حیدرآباد کی ملک پیٹ مارکٹ کو پیاز لاتے ہیں ۔ہر روز تقریبا 10 تا 12 ٹن پیاز کالوڈ آتا ہے ۔تلنگانہ کے گدوال اور محبوب نگر میں پیاز کی پیداوار ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT