Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ عارضی : حکومت

ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ عارضی : حکومت

نئی دہلی 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ایک عارضی مسئلہ ہے اور دارالحکومت کے علاقہ میں قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے کیونکہ ہماچل پردیش اور ہریانہ سے سپلائی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ وزارت زراعت کے ایک اعلی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ یہ ادعا کیا گیا ہے کہ ٹماٹر کی ہول سیل قیمتیں جو 60 روپئے فی کیلو تک پہونچ گئی تھیں ان میں کمی آئی ہے اور یہ 40 روپئے فی کیلو کے آس پاس پہونچ گئی ہیں تاہم ریٹیل مارکٹ میں یہ اب بھی 80 روپئے تک چل رہی ہیں۔ سکریٹری زراعت شوبھنا کے پٹانائک نے بتایا کہ یہ ٹماٹر کیلئے ناکافی سیزن ہے ۔ جو قیمتیں بڑھی ہیں وہ بھی عارضی مسئلہ ہیں اور یہ بہت جلد قابو میں آجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اس تعلق سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ پہاڑی علاقوں سے ٹماٹر کی آمد شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی میں بہتری کے باعث دہلی کے علاقہ میں قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT