Saturday , October 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ٹماٹو ایگ سینڈوچ

ٹماٹو ایگ سینڈوچ

اجزاء: سلائس 2 عدد ، انڈا ایک عدد ، مکھن ایک کھانے کا چمچہ ، مایونیز 3 کھانے کے چمچے ، ابلا ہوا اور ریشہ کیا ہوا چکن 2 کھانے کے چمچے ، کالی مرچ پاؤڈر حسب پسند ، نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب: انڈا اُبال کر سلائز کی شکل میں کاٹ لیں ۔ ٹماٹر گول کاٹ لیں ۔ سلائز پر مکھن لگاکر انہیں سینک لیں اور کنارے کاٹ دیں ۔ مایونیز میں چکن اور کالی مرچ شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور ایک سلائس کے اوپر یہ پیسٹ لگاکر ٹماٹر اور انڈا رکھیں اور دوسرا سلائز اوپر رکھ دیں ۔ درمیان سے کاٹ کر سرو کریں ۔ پراٹھے کھاتے کھاتے دل اکتا چکا ہوتو غذائیت بھرا ٹماٹو ایگ سینڈوچ کھاکر دیکھیں ۔ یہ تبدیلی یقیناً آپ کو بھی محسوس ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT