Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ٹنسکیا میں فوج اور پولیس چوکس

ٹنسکیا میں فوج اور پولیس چوکس

ٹنسکیا 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فوج اور پولیس کا عملہ آسام کے ضلع ٹنکسیا کے علاقہ پنگیری میں چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے جہاں پولیس کی فضائی فائرنگ سے ایک برقی تار ٹوٹ کر لوگوں پر گر پڑا تھا اور 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اے ایس پی لمہان ڈینجل نے کہاکہ حساس مقامات اور سڑکوں پر عوام میں اعتماد بحال کرنے کی اور علاقہ میں امن برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے۔ صورتحال قابو میں لیکن کشیدہ ہے۔

آسام میں زلزلے کا جھٹکہ
نئی دہلی۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام کے ضلع بارپیٹا میں آج اوسط زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیماء پر 3.8 ریکارڈ کی گئی ۔ یہ زلزلہ 5:25 بجے شام آیا ۔

TOPPOPULARRECENT