Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹنٹو لوکاورلڈ چمپئن شپس میں ناکام مگر اولمپکس کیلئے اہل

ٹنٹو لوکاورلڈ چمپئن شپس میں ناکام مگر اولمپکس کیلئے اہل

بیجنگ ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ٹنٹولوکا ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپس میں ویمنس 800m ریس کے فرسٹ راؤنڈ ہیٹز میں ناکام ہوگئی جبکہ وہ ساتواں مقام پاسکیں لیکن وہ ان مقابلوں کے آج یہاں پانچویں روز سیزن کی اپنی بہترین کوشش کے ذریعہ 2016ء کے ریوو اولمپک گیمس کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہیں۔ 26 سالہ موجودہ ایشین چمپئن اور نیشنل ریکارڈ ہولڈر لوکا نے اپنے سیزن کا بہترین مظاہرہ درج کراتے ہوئے 2:00.95 کا وقت لیا جس کے ذریعہ وہ چھ ہیٹز میں سے پہلے میں ساتویں مقام پر آئی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں ہوسکیں۔ چھ ہیٹز میں تین تین ٹاپ پرفارمرس اور اگلے چھ تیز ترین رنرز سیمی فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوتے ہیں ۔ لوکا کا شخصی طورپر بہترین مظاہرہ 1:59.17 رہا ہے جو انھوں نے 2010 ء میں درج کرایا تھا ۔ تاہم یہاں اُن کے مظاہرے نے انھیں ریوو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرادیا جس کیلئے 2:01.00 کی اہلیت کا وقت ہے۔
ایشین چمپئن شپس میں چھ ہندوستانی باکسرز کو بائی
بنکاک ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ڈیفنڈنگ چمپئن شیوا تھاپا(56kg) اُن چھ ہندوستانیوں میں شامل ہیں جنھیں فرسٹ راؤنڈ میں بائی حاصل ہوگیا جب کہ ایشین گیمس برونز میڈلسٹ وکاس کرشنن (57kg) واحد باکسر رہے جنھیں سکنڈ سیڈ کا درجہ دیا گیا، اس طرح ہندوستان نے آج یہاں ایشین چمپین شپس میں عملاً کامیاب شروعات کی ہے ۔ منیش کوشک (60kg) آج ایکشن میں نظر آنے والے واحد ہندوستانی رہے جنھوں نے اوپننگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کے ایم حسین کو یکطرفہ بازی میں 3-0 سے ہرادیا اور ہندوستان کیلئے ایونٹ میں کھاتہ کھولا۔

TOPPOPULARRECENT