Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی 20 میچ کے ایک اوور میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ

ٹوئنٹی 20 میچ کے ایک اوور میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ

بڑودہ ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشتاق علی ٹروفی میں بڑودہ کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا نے دہلی کے میڈیم پیسر آکاش کے خلاف ایک اوور میں زیاد ہ رنز کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ وڈوڈرا کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک موقع پر بڑودہ نے 18 اوور ز میں محض 93 رنز اسکور کئے تھے اور میچ پر دہلی کی گرفت مضبوط تھی۔ تاہم 22 سالہ آل راؤنڈر نے مہمان بولر کی پٹائی کر تے ہوئے ایک اوور میں 34 رنز سمیت مجموعی طور پر 39 رنز بنا کر T20 کرکٹ میں ایک اوور میں زیادہ اسکور کا نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے اسکاٹ اسٹائرس کے پاس تھا جنہوں نے انگلش ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں سسیکس کی جانب سے جولائی 2012 ء میں گلوسٹر شائر کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اس اوور سے قبل آکاش نے 3 اوورز میں 8 رنز دے کر 2 وکٹیں لئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT