Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا 2018 ء میں انعقاد؟

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا 2018 ء میں انعقاد؟

دبئی ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی 2018 میں ورلڈ کپ ٹوئنٹی20 ایونٹ کی واپسی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے عالمی کرکٹ کی نگران باڈی کے سینئر عہدیداروں نے کھیلوں کے ایک نشریاتی ادارے سے ملاقات کی ہے۔ آئی سی سی ارکان چاہتے ہیں کہ مختصر طرز کی کرکٹ کا یہ میگا ایونٹ ہر دو سال کے بعد ہوسکے تاہم بنیادی سوال یہی ہے کہ کوئی براڈ کاسٹنگ ادارہ 2018 اور 2022 کے ورلڈکپ کے دو ٹورنامنٹس کے حقوق خریدنے پر تیار بھی ہوجاتا ہے یا نہیں۔ ٹورنامنٹس کیلئے یو اے ای اور جنوبی افریقہ ممکنہ مقامات ہو سکتے ہیں اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے اپنی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT