Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ٹوئٹر پر دہشت گردی سے جُڑے اکاؤنٹس معطل

ٹوئٹر پر دہشت گردی سے جُڑے اکاؤنٹس معطل

واشنگٹن ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئٹر نے 125,000 سے زائد اکاؤنٹس معطل کردیئے ، جن میں زیادہ تر اسلامک اسٹیٹ عسکری گروپ سے جڑے ہیں۔ ان کو دھمکانے یا دہشت گردانہ حرکتوں کو بڑھاوا دینے کی پاداش میں بے اثر کیا گیا ، لیکن ہندوستان سے مخصوص دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے اس مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ہینڈلس کو چھیڑا نہیں گیا۔ تاہم امریکہ نشین فرم نے پاکستان اور افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات پر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
ارجن ایوارڈ یافتہ فوجی افسر نے پھانسی لے لی
جالندھر ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ارجن ایوارڈ یافتہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے جو معطل ہیں، مبینہ طور پر یہاں سیلنگ فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ 45 سالہ نریندر سنگھ جو گزشتہ دو سال سے معطل تھے، کل رات پنجاب آرمڈ پولیس ہیڈکوارٹرز میں اپنی سرکاری قیامگاہ پر انتہائی اقدام کیا۔ جالندھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سٹی I) جے ایلنچیان نے کہا کہ وہ اپنے خلاف جاری فوجداری کیس پر افسردہ تھے۔ متوفی پانچویں انڈیا ریزرو بٹالین کا حصہ تھے۔

TOPPOPULARRECENT