Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ٹورسٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، پانچ ہلاک

ٹورسٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، پانچ ہلاک

سیوئیرولے (یوایس) ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی ٹینیسی کے علاقہ میں بادلوں سے ڈھکے پہاڑی علاقہ میں واقع نیشنل پارک کے قریب سیاحوں کو مختلف مناظر سے لطف اندوز کروانے والے ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء فیڈرل اسوسی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خاتون ترجمان کیتھلین برگین نے کہا کہ بیل 206 سیاحتی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3-30 بجے حادثہ کا شکار ہوا۔ یہ اطلاع برگین نے ایک ای ۔ میل کے ذریعہ دی جبکہ عہدیداروں نے یہ بتایا کہ ہیلی کاپٹر آگ لگنے سے بری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثہ کے چار گھنٹوں بعد زائد از ایک درجن ایمرجنسی گاڑیاں مقام حادثہ پہنچیں۔ اس علاقہ میں ہیلی کاپٹر کو آگ لگنے کی وجہ سے دھواں پھیلا ہوا تھا۔ ٹینیسی ایمرجنسی مینجمنٹ اسوسی ایشن کے ترجمان ڈین فلنیر نے بھی پانچ افراد کی ہلاکت کی توثیق کی اور کہا کہ حادثہ میں کسی مکان کو نقصان نہیںپہنچااور نہ ہی زمین پر موجود کوئی شخص ہلاک ہوا اور زخمی۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT