Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹور آف کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ کرسٹوف نے جیتا

ٹور آف کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ کرسٹوف نے جیتا

کیلیفورنیا ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹور آر کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں رائیڈرز نے فتح سمیٹنے کیلئے کافی محنت کی۔ کرسٹوف نے ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 19 منٹ 52 سکنڈ میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سلواکیہ کے پیٹر ساگن نے بھی اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہالینڈ کے رائیڈر ڈینی وین پوپل تیسرے جبکہ مائیک ٹیونیسن چوتھے نمبر پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT