Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹولی مسجد پر غیر مجاز تعمیرات روکنے وقف بورڈ کی مداخلت

ٹولی مسجد پر غیر مجاز تعمیرات روکنے وقف بورڈ کی مداخلت

حیدرآباد ۔ 2۔ مئی (سیاست نیوز) ٹولی مسجد کاروان کی اوقافی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کو روکنے کیلئے وقف بورڈ نے مداخلت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خانگی آئی ٹی آئی کی جانب سے مسجدکی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر انتظامی کمیٹی اور مقامی افراد نے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم سے تحریری طور پر نمائندگی کی۔ صدرنشین وقف بورڈ نے عہدیداروں کی ٹیم کو روانہ کیا جنہوں نے فوری طور پر تعمیری کاموں کو روکنے کی ہدایت دی۔ وقف بورڈ کے عہدیداروں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی کورٹ اور وقف ٹریبونل کی جانب سے اس اراضی کے بارے میں جوں کا توں موقف کے احکامات کے باوجود ایک خانگی آئی ٹی آئی میں تعمیری سرگرمیوں کو جاری رکھا ہے۔ کمپاؤنڈ وال کی تعمیر کے سبب قبرستان کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ مجلس بلدیہ کی جانب سے قبرستان کی حصار بندی کی کوششوں کو ناجائز قابض شخص نے روک دیا تھا ۔ مینجنگ کمیٹی نے وقف بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اس اراضی کے تحفظ کے اقدامات کرے اور تعمیراتی کاموں کو روکتے ہوئے قبرستان کی حصار بندی کرے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT