Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ٹول بوتھ ملازمین نے ایم ایل اے کی پٹائی کی

ٹول بوتھ ملازمین نے ایم ایل اے کی پٹائی کی

ماہوا ( ایم پی ) ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش میں دھر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رکن اسمبلی کلو سنگھ ٹھاکر کو ٹول بوتھ کے ملازمین نے مبینہ طورپر زدوکوب کیا جس کے بعد پولیس نے ان 5 ملازمین کے خلاف کیس درج کی ہے ۔ ضلع اندور میں پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ گڑبڑ کل رات اس وقت شروع ہوئی جب ٹول بوتھ کے ملازمین نے ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ٹول گیٹ سے ایل ایم اے کی گاڑی کو گذرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ۔دونوں جانب بحث و تکرار شرع ہوئی جس پر ایم ایل اے کی پٹائی کی گئی ۔ ایم ایل اے کے بشمول عوامی نمائندوں کو ٹول ٹیکس ادا کرنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ پولیس نے 294 کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ٹول بوتھ کے ملازمین کے خلاف اس طرح کا کیس درج کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT