Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹول پلازہ پر ٹیکس کی وصولی کا آغاز ۔ ریزگاری کی کمی کے مسائل میں اضافہ

ٹول پلازہ پر ٹیکس کی وصولی کا آغاز ۔ ریزگاری کی کمی کے مسائل میں اضافہ

حیدرآباد3دسمبر (یو این آئی) ٹول پلازہ پر کل رات سے ٹول ٹیکس کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ریزگاری کی کمی کے مسائل میں اس سے اضافہ ہوگیاہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سواروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریزگاری کی کمی کے سبب قومی شاہراہوں کے ٹول پلازہ پر لوگ گاڑیاں ٹھہرانے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ کئی افراد کے پاس دو ہزار روپئے کی نوٹ ہیں جس کی ریزگاری ملنا مشکل ہے ۔ ٹول پلازہ پر کل رات سے ٹول ٹیکس کی وصولی سے نئی مصیبت شروع ہوگئی ہے ۔ کیونکہ پہلے ہی کرنسی نوٹوں کے مسائل سے لوگ دوچار ہیں۔آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداری کے یانم کے قریب بھی گاڑیو ں کی طویل قطاریں ٹول پلازہ پر دیکھی گئیں جہاں ریزگاری کی کمی پر ٹول پلازہ اسٹاف سے گاڑی سواروں کی بحث و تکرار اور جھگڑے کے واقعات بھی دیکھے گئے ۔ سو روپئے ٹول ٹیکس ادا کرنے دو ہزار روپئے کی نوٹ دینے پر ٹول پلازہ اسٹاف برہم نظر آرہا ہے ۔ ایلورو وجے واڑہ ‘ وشاکھا پٹنم میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے ۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کی وصولی عارضی طور پر روک دی گئی تھی تاہم کل رات سے اس کی وصولی شروع ہوگئی جس سے نئے مسائل کا آغاز ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT