Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹول گیٹس پر کارڈ سوائپنگ مشین

ٹول گیٹس پر کارڈ سوائپنگ مشین

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) ٹول گیٹ سے ٹرانسپورٹ نظام کو باقاعدہ بنانے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ملک کے تمام ٹول گیٹس پر سوائپنگ مشین کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑی کرنسی کے بند ہوجانے کے بعد 2 ڈسمبر تک گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ اشیائے ضروریہ کی ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقلی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے اور مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے ملک کے تمام ٹول گیٹس پر سوائپنگ مشین کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ منسوخ شدہ کرنسی کو قبول کرسکے۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک تمام ٹول گیٹس پر فی ٹول گیٹ کم از کم 10 سوائپنگ مشین فراہم کرنے کے انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ بڑی کرنسی کو بند کرنے کا ٹرانسپورٹ نظام پر بھی اثر دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف مقامات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجانے اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجانے کی اطلاعات وصول ہورہی ہے، جس کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ٹول گیٹس کے ساتھ ساتھ تمام چیک پوسٹس پر بھی سوائپنگ مشین کی سہولت دستیاب رکھنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ٹول ٹیکس وصول کرنے کے 6 تا 8 بوتھس ہیں۔ یہ بوتھ میں سوائپنگ مشین رکھے جائیں گے ماباقی مقامات پر گاڑیوں کے قریب سوائپنگ مشین لے جاتے ہوئے منسوخ شدہ کرنسی سے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹول گیٹس پر خدمات انجام دینے والے عملے کو سوائپنگ مشین کے استعمال کی تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوائپنگ مشین کی خرابی کو حل کرنے کیلئے یہ ٹول گیٹ پر تکنیکی معلومات رکھنے والے ماہرین کو تیار رکھنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ملک کے تمام ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ ان کے ریاستوں سے گذرنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے بطور ٹول ٹیکس منسوخ شدہ کرنسی وصول کرنے کے تمام انتظامات کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT