Friday , April 28 2017
Home / سیاسیات / ٹوٹے رتھ پر سوار ہو کر یوپی انتخابات لڑ رہی بی جے پی:لالو

ٹوٹے رتھ پر سوار ہو کر یوپی انتخابات لڑ رہی بی جے پی:لالو

پٹنہ ،9فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وجے رتھ کے رکنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد نے بہار میں بی جے پی کا وجے رتھ روکا تھا لیکن یوپی میں تو بی جے پی پہلے ہی ٹوٹے پہیوں کے رتھ پر سوار ہے ، جو 11 مارچ کو پوری طرح ٹوٹ جائے گا۔ لالو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بی جے پی پر جم کر طنز کرتے ہوئے لکھا،میں نے اور نتیش کمار نے بہار میں بی جے پی کا رتھ روکا تھا۔ یوپی میں تو رتھ ہی نہیں ہے ۔ اس کے تمام پہیے ٹوٹ چکے ہیں۔ جو کچھ بھی باقی ہے11مارچ کو ٹوٹ جائے گا۔آر جے ڈی سربراہ نے بی جے پی کے ساتھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”میں تو فری لانس ہوں،نفرت اور زہر پھیلانے والی بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کہیں بھی جا سکتا ہوں۔اس سے پہلے لالو نے یو پی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی محدود ریلیوں کو لے کر بھی وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی محدود ریلیوں سے لگتا ہے کہ مودی جی یوپی میں ہار کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT