Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ٹوکیو میں چار دنوں میں تیسری بار زلزلہ کا جھٹکا

ٹوکیو میں چار دنوں میں تیسری بار زلزلہ کا جھٹکا

ٹوکیو۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آج صبح ٹوکیو میں زلزلہ کا تیسری بار جھٹکا محسوس کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں سے ٹوکیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 5.0 نوٹ کی گئی جس سے مشرقی جاپان کے بیشتر علاقے دہل گئے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ بات بتائی جس کا مبداء دارالخلافہ سے 44 کیلومیٹر دور تھارکی میں تھا، البتہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ جاریہ ہفتہ تیسری بار ٹوکیو کی فلک بوس عمارتیں زلزلے کے جھٹکے سے لرز گئیں جبکہ کل محسوس کئے گئے جھٹکے کی شدت 4.8 اور اتوار کو محسوس کئے گئے جھٹکے کی شدت 5.0 تھی، البتہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فرانسیسی پارلیمان کی ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری
پیرس۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی قومی اسمبلی نے چہارشنبہ کو ایک طویل اجلاس کے بعد اکثریتی رائے سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد فرانس میں جنوری 2017 ء تک ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا۔ فرانسیسی پارلیمنٹ نے سکیورٹی حکام کو عوام کے سامان اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کی اجازت سے متعلق قرارداد بھی منظور کرلی ہے۔ اب پولیس ریاستی استغاثہ کی اجازت کے بغیر بھی تلاشی لینے کی مجاز ہو گی۔ ہنگامی حالات میں توسیع بندرگاہی شہر نائس میں دہشت گرد حملہ کی بنیادی وجہ بن گئی ۔ اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT