Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / ٹپس کی ’ لوشودھا ‘ ایک رومانٹک میوزیکل تھرلر فلم

ٹپس کی ’ لوشودھا ‘ ایک رومانٹک میوزیکل تھرلر فلم

ہیرو گریش کمار اور موسیقار پرئچے کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( ایم اے سلام ) : ٹپس میوزک فلمس کے بیانر پر بنائی گئی گریش کمار تورانی ، نونیت کورڈھلن ، ٹسکاچوپڑا ، سچن کھیدکر ، نوین کستوریا ، فریدہ دادی ، کرن تھاپر کی اسٹار کاسٹ پر بنی فلم ’ لوشودھا ‘ ایک رومانٹک میوزیکل تھرلر فلم ہے جو 19 فروری کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں یکساں طور پر ریلیز کی جارہی ہے ۔ وجئے گلانی کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو وئبھو مشرا نے ڈائرکٹ کیا ہے ۔ فلم میں گریش کمار کے مقابل فیما مس انڈیا 2013 نے ہیروئن کا رول کیا ہے ۔ گلانی انٹرٹینمنٹس لمٹیڈ کی اس پیشکش کے لیے سعید قادری ، کمار ، منوج یادو ، یووا راج گوئل نے گیت لکھے ہیں جب کہ متھن اور پرئچے نے ان کی دھنیں بنائی ہیں ۔ کوریو گرافی باسکوینرر کی ہے ۔ گریش تورانی جو منیجنگ ڈائرکٹر ٹپس انڈسٹریز لمٹیڈ مسٹر کمار تورانی کے فرزند ہیں اپنی پہلی فلم رامیا وستاویا کی ریلیز کے تین سال بعد لوشودھا لے کر آرہے ہیں انہیں توقع ہے کہ یہ نوجوان شائقین میں پسند کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT