Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ٹکر مار کر بھاگنے کے واقعہ میں 3افراد ہلاک

ٹکر مار کر بھاگنے کے واقعہ میں 3افراد ہلاک

گجراتی صنعت کار کے لڑکے کی حالت نشہ میں ڈرائیونگ
احمد آباد۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹکر مار کر بھاگنے کے واقعہ میں 3افراد ہلاک اور 2شدید زخمی ہوگئے جب ضلع کچھ میں گاندھی دھام علاقہ کے ایک صنعت کار کے فرزند نے اپنی SUV گاڑی سے انہیں ٹکر دے دی۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ نوجوان پنکیل مہتا جو کہ دوبئی میں مقیم ہندوستانی صنعت کار سنیل مہتا کا لڑکا ہے گاندھی دھام۔ کانڈلہ روڈ پر ایفکو کالونی کے باب الداخلہ کے قریب کل شب 11:30 بجے بس اسٹانڈ پر ٹھہرے ہوئے 7افراد کو اپنی ایس یو وی  گاڑی سے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 3افراد ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مہلوکین میں ایک درمیانی عمر کی خاتون اور اس کا داماد جو کہ بس کے انتظار میں تھے اور ایک اسکوٹی سوار شخص شامل ہے، اور 4زخمیوں میں دو بہنیں ہیں جو کہ اپنے والدین کے ساتھ پیدل جارہی تھیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پنکیل مہتا حالت نشہ میں ڈرائیونگ کررہے تھے اور ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ موبائیل فون کے ذریعہ ان کا پتہ چلانے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس نے مہتا کا پاسپورٹ ضبط کرتے ہوئے ایمیگریشن الرٹ کردیا ہے کیونکہ دوبئی میں مقیم اپنے والد کے یہاں فرار ہونے کا اندیشہ ہے۔ سنیل مہتا برآمدات اور درآمدات کا کاروبار کرتے ہیں اور کانڈلہ میں لکشمی میرین کے مالک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT