Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹکنالوجی مرکز کے افتتاح کیلئے گورنر کو کے ٹی آر کی دعوت

ٹکنالوجی مرکز کے افتتاح کیلئے گورنر کو کے ٹی آر کی دعوت

حیدرآباد /21 اگست ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو تلنگانہ آئی ٹی مرکز کے افتتاح کیلئے مدعو کیا اور کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا تکنیکی مرکز ہوگا جہاں عصری ٹکنالوجی کے علاوہ قانون ، تجارت اور صنعت کاری کیلئے مدد فراہم کی جائے گی ۔ گورنر نے ٹکنالوجی کے مرکز کے قیام کے نظریہ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بحیثیت چانسلر کئی یونیورسٹیوں کے معائنے کا تذکرہ کیا ۔ گورنر نے کہا کہ ’’ طلباء میں کئی اختراعی و تدریحی نظریات رہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ ان کا کہاں اور کیسے مظاہرہ کیا جانا چاہئے ۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اس قسم کے ٹکنالوجیکل مراکز اس خلاء کو پُر کرتے ہوئے ایک کارگر پلیٹ فارم فراہم کریں گے ‘‘۔ اس مرکز کا افتتاح 7 ستمبر کو مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT