Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ٹی آر ایس کارکنوں کا احتجاج

ٹکٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ٹی آر ایس کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کارکنوں نے آج ای سی آئی ایل کراس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے پارٹی کارکنوں میں ٹکٹ کی تقسیم کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوا تھا ۔ ٹی آرایس کارکنوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیاہ پٹیاں باندھ کر نعرے لگائے اور ان کے ساتھ پارٹی کے رویہ کو غیر منصفانہ قرار دیا ۔ جن کارکنوں کو ٹکٹ نہیں ملا انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع سے ہی پارٹی کی ترقی کے لیے کام کیا ہے ۔ لیکن جب ٹکٹ دینے کا مرحلہ آیا تو پارٹی قائدین نے باہر کے لوگوں کو پارٹی میں شامل کر کے ٹکٹ تقسیم کئے ہیں ۔ ٹی آر ایس کی سرگرم خاتون ارکان کو بھی مایوس کیا گیا ۔ ان ارکان نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے خلاف نعرے لگائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT