Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیبل ٹینس کا سمر کیمپ

ٹیبل ٹینس کا سمر کیمپ

حیدرآباد۔21اپریل ( راست) ایس ٹی ٹینس اکیڈیمی کی جانب سے 25اپریل تا 31مئی ٹیبل ٹینس سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سمر کیمپ کے دوران بچوں کو نہ صرف محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا بلکہ ابھرتے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں صحیح سمت آگے بڑھنے کیلئے ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔ موصولہ خبر کے بموجب ٹیبل ٹینس کے بنیادی اسٹروکس کے بارے میں بچوں کو ٹریننگ دینے کے علاوہ مختلف قسم کے گروپ ایکٹیویٹیز بھی کروائی جائیں گی ۔ تفصیلات کیلئے ٹینس ٹینس اکیڈیمی نلگنڈہ کراس روڈ ملک پیٹ کے علاوہ 9849652191 اور 9666926167 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے یہ ادارہ وی آئی این ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن سے مسلمہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT