Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیلر نے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا

ٹیلر نے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا

جمیکا ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ٹیم میں فوری انتخاب کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔ 32 سالہ ٹیلر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کیلئے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لیا۔ انہوں نے کہا اگر بورڈ نے مجھے موقع دیا تو مایوس نہیں کرونگا۔قوی امید ہے انہیں پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا جائے گا۔
محمد شہزاد پر اینٹی ڈوپنگ کی خلاف ورزی کا الزام
کابل ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے  وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد پر آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگ گیا۔کرکٹ کی گورننگ باڈی نے انہیں بارہ دنوں کیلئے عبوری طور پر معطل کیا ہے تاہم نوٹس ملنے پر وہ پانچ دنوں میں اپنے بی سیمپل کی جانچ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کا سترہ جنوری کو آئی سی سی اکیڈمی میں معائنہ ہوا اور سیمپل کا سالٹ لیک سٹی اوٹاوا میں تجزیہ کیا گیا جس میں ممنوعہ اجزا پائے گئے۔ محمد شہزاد کو الزام پر جواب دینے کیلئے آئی سی سی نے چودہ دنوں کی مہلت دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT