Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشن پر حملہ 10ہلاک

ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشن پر حملہ 10ہلاک

جلال آباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بندوق برداروں نے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشن پر حملہ کردیا جو افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں واقع ہیں ۔ اسی دوران سرکاری ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پر حملے کی رپورٹس ملی ہیں اور تادم تحریر عمارت کے اندر متعدد صحافی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے ۔
جارجیا میں قاتل کو 25 سال بعد سزائے موت
واشنگٹن۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست جارجیا میں ایک قاتل کو زہریلا انجیکشن دے کر سزائے موت کی تکمیل کی گئی جبکہ ملزم نے عدالت سے یہ خواہش کی تھی کہ اسے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دی جائے جسے مسترد کردیا گیا۔ اس موقع پر مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے بھی 45 سالہ ملزم جے ڈبلیو لیڈ فورڈ کی رات تقریباً سوا ایک بجے موت کی توثیق کی۔ قاتل کو قبل ازیں 16 مئی کو شام 7 بجے سزائے موت دی جانے والی تھی لیکن ملزم نے لمحہ آخر میں سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لیڈ فورڈ کو 1992ء میں اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور 25 طویل برسوں کے بعد سزا پر عمل آوری کی گئی۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT