Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹیلی ویژن گرنے پر کمسن لڑکی کی موت

ٹیلی ویژن گرنے پر کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی ٹیلی ویژن کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہنکالی پولیس اسٹیشن حدود کے اولڈ بھوئی گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 3 سالہ ورشا ورما جو سندیپ ورما کی بیٹی ایل کے جی کی طالبہ تھی ۔ کل یہ لڑکی کھیل کے دوران اپنے گھر میں موجود ٹیلی ویژن کے قریب چلی گئی اور ٹیلی ویژن اس کے اوپر گر گیا ۔ اس واقعہ میں شدید زخمی ورشا کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT