Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / ٹیلی کام شعبہ کیلئے اسپیکٹرم ہراج کو کابینہ کی منظوری

ٹیلی کام شعبہ کیلئے اسپیکٹرم ہراج کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے میگا اسپیکٹرم آکشن پلان کو منظوری دے دی ہے جس سے سرکاری خزانہ میں 5.66 لاکھ کروڑ روپئے جمع ہوں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی ہاں مرکزی کابینہ نے اسپیکٹرم ہراج کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ 2500 میگا ہرٹس اسپیکٹرم سے 64,000 کروڑ روپئے حاصل ہوں گے اور مختلف ٹیکسوں اور ٹیلی کام شعبہ میں مختلف خدمات سے 98,995 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس آکشن کا اصل اعلان اور ٹنڈرس کی طلبی کے درخواستیں توقع ہے کہ یکم جولائی سے جاری کی جائیں گی اور 6 جولائی کو ماقبل بولی  پریس کانفرنس رکھی جائے گی۔ اسپیکٹرم کے لئے بولیاں دینے کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبہ کی ابھی توثیق نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT