Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم انڈیا کو شکست ، ویسٹ انڈیز پہلی بار انڈر 19 کی فاتح

ٹیم انڈیا کو شکست ، ویسٹ انڈیز پہلی بار انڈر 19 کی فاتح

ہندوستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ

میرپور(بنگلہ دیش)۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی جانب سے ڈاگر نے تین جبکہ اویش خان اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیابنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دفاعی چمپین ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ہندوستان کے 146 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 80 کے اسکور پر پولین لوٹ چکی تھی لیکن پھر اس کے بعد کیسی کارٹی اور کیمو پال نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف تین گیند پہلے حاصل کر لیا۔کارٹی نے 52 جبکہ پال نے 40 رنز بنائے۔ مینک ڈاگر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اویس خان اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹیں لیں۔ہندوستان کی طرح ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 5 کے اسکور پر گری جب پوپ 3 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد املاچ 15، ہیٹمیئر 23، سپرنگر تین اور گولی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ہندوستان کی جانب سے ڈاگر نے تین جبکہ اویش خان اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی الزاری جوزف نے ابتدا میں ہی تین وکٹیں حاصل کیںاس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ہندوستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ہندوستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں یہاں تک کہ ایک موقع پر 50 رنز پر اس کی نصف ٹیم پویلین جا چکی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی الزاری جوزف نے ابتدائی تینوں وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جان تین، شامر، کیمو پال نے دو اور سپرنگر اور ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہندوستان کی جانب سے سرفراز خان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ویسٹ انڈین بولروں کو سامنا نہ کر سکا۔سرفراز خان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ہندوستانی اننگز میں دوسرے ٹاپ سکورر باتھم تھے جنھوں نے 21 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں پینٹ ایک، ایشان کشن چار، انمول پریت سنگھ تین، واشنگٹن سندر سات، ارمان جعفر پانچ، لمرور 19 اور ڈاگر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز نے میزبان بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہندوستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT