Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم انڈیا 215 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ (11/2) بھی پریشان

ٹیم انڈیا 215 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ (11/2) بھی پریشان

Imran Tahir of South Africa has his stump broken bib Ravindra Jadeja of India during day one of the 3rd Paytm Freedom Trophy Series Test Match between India and South Africa held at the Vidarbha Cricket Association Stadium, Nagpur, India on the 25th November 2015 Photo by Ron Gaunt / BCCI / SPORTZPICS

ناگپور ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیٹسمین پیس اور اسپن بولنگ کے خلاف بری طرح لڑکھڑاکر 215 پر آل آؤٹ ہوگئے مگر اُس کے بعد جنوبی افریقہ پر تیسرے ٹسٹ کے آج یہاں افتتاحی روز جوابی وار ہوا جس میں اُن کی دو ابتدائی وکٹیں گرگئیں۔ میزبان ٹیم جسے اس سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے ، پھر ایک بار اپنی اسپن طاقت پر انحصار کرتی نظر آئی جس کہ بل بوتے پر اوپنر ایس وان زیل کو 0 پر اور عمران طاہر کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا گیا ۔ عمران کو نائٹ واچ مین کے طورپر بھیجا گیا تھا ۔ اس طرح دورہ کنندگان نے جمتھا کے وی سی اے گراؤنڈ پر اپنی جوابی اننگز کے ممکنہ 9 اوورس کے بعد 11/2 پر دن کا اختتام کیا ۔ اوپنرس ڈین ایلگار (7) اور کیپٹن ہاشم آملہ (0) کریز پر تھے جنھیں ہندوستانی اسپنروں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کا سامنا کرنا ہے ۔ یہی دو بولروں نے فی کس ایک وکٹ گرائی اور کل صبح یہاں کی اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر اُن کے خلاف بیٹنگ کرنا ہرگز آسان نہیں رہے گا ۔ قبل ازیں اس پچ پر جہاں اسپنروں کو کافی مدد ملی اور فاسٹ بولر مورنے مورکل نے ریورس سوئنگ کرائی ، میزبان ٹیم کے بیٹسمین بری طرح ناکام ہوئے جبکہ انھوں نے پہلے بیٹنگ کاانتخاب کیا تھا ۔ ایک مرحلہ پر وہ 125/6 تک گھٹ چکے تھے جس کے بعد لوور آرڈر نے مزاحمت کی اور اسکور کو 200 کے پار کیا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ہندوستان رواں سیریز میں 200 کے آس پاس آل آؤٹ ہوگیا جیسا کہ پہلے ٹسٹ میں جو انھوں نے موہالی میں جیت کر 1-0 کی سبقت حاصل کی ، ویراٹ کوہلی کی ٹیم 201 اور 200 پر سمٹ گئی تھی ۔ ان فام اوپنر مرلی وجئے نے آج سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین وردھمان ساہا (32) اور جڈیجہ (34) نے لڑکھڑاتی اننگز کو کچھ حد تک سہارا دیا۔ چتیشور پجارا(21) اور کپتان کوہلی (22) اچھی شروعات کرنے کے بعد وکٹیں گنواکر گئے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ابتدائی نقصان طویل قامت مورکل نے تین اسپیلس میں 3/35 کے ذریعہ کیا ۔ آف اسپنر سائمن ہارمر جنھیں ڈرا بنگلورو ٹسٹ میں ڈراپ کیا گیا تھا ، انھوں نے 4/78 کے سب سے کامیاب اعداد و شمار درج کرائے ۔

TOPPOPULARRECENT