Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم کا کوچ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا:وسیم اکرم

ٹیم کا کوچ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا:وسیم اکرم

موہالی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستانکرکٹ ٹیم کے کوچ ہوتے تو ورلڈ کپ میں اس ناکامی کے بعد استعفیٰ دے چکے ہوتے۔اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ ان سے کسی بھی قسم کی مشاورت کی اور نہ ہی کوئی پیشکش کی ہے۔ وسیم اکرم کے بموجب  ان کی پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی سے صرف ایرپورٹ پر چند منٹ کی گفتگو ہوئی تھی۔  پاکستان کرکٹ کا ڈومیسٹک اسٹرکچر اہل افراد کے ہاتھوں میں آئے تو کرکٹ بہتر ہوگی ورنہ محض کھلاڑیوں کو ہٹانے اور تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ کھلاڑیوں پر تنقید کاکوئی فائدہ نہیں جو صلاحیت کے مطابق کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کو نہ صرف رواں ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے باہر ہونا پڑا بلکہ حالیہ سیریز میں بھی اسے شکست برداشت کرنی پڑی۔
فٹبالرجانسن کو 6 سال کی قید
لندن۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹ بال کلب سندرلینڈ کے اسٹرائیکر ایڈم جانسن کو چھ سال کیلئے جیل بھیج دیاگیا۔ عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کھلاڑی کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر چھ سال قید بامشقت کی سزا دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT