Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / ٹیم کی شکست پر کوہلی سخت ناراض‘ذمہ دار بننے کھلاڑیوں کوانتباہ

ٹیم کی شکست پر کوہلی سخت ناراض‘ذمہ دار بننے کھلاڑیوں کوانتباہ

بنگلور۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے ساتھ ٹیموں کے جدول میں آخری نمبر پر پہنچنے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جیت کافارمولہ تلاش کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ اسٹیون اسمتھ کی کپتانی والی رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کے خلاف بنگلور کو یہاں آئی پی ایل مقابلے میں27 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اس کی پانچ میچوں میں چوتھی شکست ہے اور وہ ٹیموں کی فہرست میں آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ کندھے کی زخم سے صحت حاصل کرنے کے بعد کوہلی ٹیم میں واپسی کر چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے ہیں۔ کوہلی نے گھریلو میدان پر شکست کے بعد کہا ہماری ٹیم کے لئے ابھی جیت کا فارمولہ تلاش کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے ۔ اگر ہم اسی طرح سے کھیلتے رہیں گے تو ہم جیت کے حقدار نہیں بن پائیں گے ۔ ہم نے اپنے آخری میچ میں سخت جدوجہد کی لیکن اس میچ میں تو ہم نے آسانی سے ہی شکست کو تسلیم کرلیا۔ کپتان نے کسی قدر ناراضگی سے کہا ہماری ٹیم کچھ کمزور ہے جس کے سلسلے میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم یہ نہیں سوچ سکتے کہ اپنے گھریلو میدان پر ہم میچ نہیں ہار سکتے ہیں۔کھلاڑیوں کو اب کافی ذمہ داری کے ساتھ کھیلنا ہوگا ۔کوہلی نے ساتھ ہی ایڈم ملنے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا ملنے کے لئے یہ آئی پی ایل میں دوسرا یا تیسرا ہی موقع ہے اور انہوں نے حالات کا بخوبی فائدہ اٹھایا اور بہت اچھی بولنگ کی۔ جو بھی کھلاڑی یہاں کھیلتے ہیں انہیں یہ سیکھنا ہی ہوگا۔ کھلاڑی بغیر کسی مقصد کے نہیں کھیل سکتا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT