Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیم کے حوصلے بلند‘چینائی میں ہی سیریز اپنے نام کریں گے:ڈوپلیسی

ٹیم کے حوصلے بلند‘چینائی میں ہی سیریز اپنے نام کریں گے:ڈوپلیسی

نئی۔20 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام)  جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین  فاف ڈو پلیسی نے کہاہے کہ ہندوستان کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا حوصلہ کافی بلند ہے۔رواں سیریز میں کھلاڑیوں کی اب تک کی کارکردگی سے اطمینان بخش ہے اور انہیں پوری امید ہے کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ہندوستان  کے خلاف کھیلی جانے والی باقی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 5 ونڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں مہمان ٹیم کو سبقت حاصل ہے ۔ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو5 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے  میچ میں ہندوستان  نے22 رنز سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیریز برابر کی تھی۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا مقابلہ 22 اکٹوبر کو چینائی میں ہوگا جس میں جنوبی افریقی ٹیم کامیابی کے ذریعہ ونڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کی خواہاں ہے جس نے پہلے ہی 3 مقابلوں کی ٹوئٹنی 20 سیریز  2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT